• news

مولانا عبد الخالق آفرید ی اسلامی جمہوری اتحاد کے مرکزی سینئر نائب صدر مقرر


لاہور (نیوز رپورٹرس) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے مولانا عبد الخالق آفرید ی آف کراچی کو اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ زبیر احمد ظہیر نے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر نریندر مودی کی سربراہی میں کیے جانیوالے مظالم کو بدترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ بھارت کیخلاف امت مسلمہ متحد ہو کر جہاد کا اعلان کر ے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا 22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ زبیر احمد ظہیر مرکزی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد مولانا عبدالخالق آفریدی کو مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان اسلامی جمہوری اتحا دپاکستان مقرر کر دیا ہے جبکہ اتوار کے روز لاہور میں شوریٰ کے اجلا س کے موقعہ پر کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم ایک لمحہ کے لیے بھی خود کو کشمیر یوں سے دور نہیں کرسکتے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر کیے جانیوالے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے علاوہ امت مسلمہ کے لیے بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ان مظالم کے خاتمے کے لئے لازم ہے کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کے تمام ممالک نہ صرف بھارت کے خلاف یک زبان ہوں بلکہ ان مظالم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کو بھی سو فیصد یقینی بنایا جائے ورنہ مظالم ختم نہیں ہونگے بلکہ اضافہ ہی ہوتا رہیگا اور سب کو قیامت کے روز اس کا حساب دینا پڑیگا۔

ای پیپر-دی نیشن