عشرت العباد ایم کیو ایم کا حصہ ،ساتھ کام کریں گے:ڈاکٹر خالد مقبول
کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرشبلی فرازنے ای وی ایم سے متعلق بریفنگ دی تھی، ہمارے کچھ سوالات تھے جن کاجواب چاہتے تھے،سابق گورنر سندھ عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں اور ساتھ ہی کام کریں گے،خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو بھی دبئی جاتے ہیں وہ عشرت العباد سے ملاقات کرتے ہیں، میری بھی کئی مرتبہ ان سے ملاقات ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست برائے سیاست ایم کیوایم پاکستان کونہیں کرنی چاہیے، ایم کیوایم اصولوں پرسمجھوتہ کرکے الیکشن لڑے گی تو ہارجائیگی، ایم کیوایم پاکستان غیرمشروط طورپرسب کوواپس لیناچاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل کہتے رہتے ہیں کہ اتحادی جماعت ہیں ہمارے دفاتر کھلنے چاہئیں، اپوزیشن جماعتوں میں کسی جماعت کے دفتربندنہیں ہوئے، وفاقی حکومت کوتودفاترکھولنے سے متعلق کہناہی چھوڑدیاہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرشبلی فرازنے ای وی ایم سے متعلق بریفنگ دی تھی، ہمارے کچھ سوالات تھے جن کاجواب چاہتے تھے، وزیراعظم سے بھی کہاعین وقت پرچیزوں کانہیں پتہ چلناچاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ چیزوں پرمطمئن تھے اورمشین سے متعلق کچھ سوالات تھے، کراچی میں ہمیں ایک مشین پربریفنگ دی گئی تھی، اسلام آبادمیں 2مشینوں پربریفنگ دی جارہی تھی، عجلت نہیں دکھانی چاہیے معلوم نہیں کس چیزکی جلدی ہے۔