اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ ایک ڈاکو ہلاک
اوکاڑہ (نوائے وقت رپورٹ) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ستگھرہ کی حدود پل خالصہ کے قریب پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ چار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔