• news

برطانیہ میں سینکڑوں افراد کا فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرہ


  لندن (آئی ا ین پی ) برطانیہ میں ایک بار پھر اسرائیلی  حکومت کے خلاف مظاہرہ  ،یہ مظاہرہ   برایٹن شہر میں ہوا جس میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مظاہرین شامل ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور قابض اسرائیلی  حکومت کے فلسطینوں پر مظالم کی سخت مذمت کی۔مظاہرین ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے اسرائیل مردہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے  اسرائیلی حکومت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح انہوں نے حکومت برطانیہ سے اسرائیلی حکومت کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس کی حمایت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ برطانیہ میں حالیہ مہینوں میںاسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہرے تیز ہوگئے ہیں۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی کئی بار اسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو چکے ہیں۔ تین دن پہلے لندن اسکول آف اکنامکس میں خودساختہ اسرائیلی حکومت کی سفیر کی موجودگی پر فلسطین کے حامی طلبا نے اعتراض کیا جس سے اسرائیلی سفیر وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن