عمران کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ عمران خان نے بنایا ہے ،عمران صاحب کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، آپ صرف الیکشن چوری چاہتے ہیں ،ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب الیکشن چور ہیں ،ڈسکہ الیکشن رپورٹ کے بعد آپ کی الیکشن کی شفافیت اور اور الیکشن اصلاحات کا پورے پاکستان کو پتہ چل گیا ہے ۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں انہوںنے کہا جب نمبر پورے نہیں ہوئے تو تمام سیاسی جماعتیں یاد آگئیں مجب اتحادی اور اپنے اراکین نے عدم اعتماد کردیا ہے تو سیاسی نظام کی کامیابی یاد آگئی۔