• news

وزیراعظم سے قطری سفیر کی ملاقات دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ قطر کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو قطر کی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے جواباً خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن