خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 40 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 40 گرفتار کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔ تحریک لبیک کے وکلاء نے چالیس کارکنوں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چالیس ملزموں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں اور ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔ تحریک لبیک کے وکیل نے دلائل دیئے 19 ملزم تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے مقدمات میں ملوث تھے جبکہ دیگر ملزم تھانہ اسلام پورہ اور شاہدرہ کے مقدمے میں ملوث تھے۔ ملزم نعمان طارق، عثمان شاہد، ریاض، اقبال، عابد حسین، اکرام الحق، عابد حسین، شہزاد خان، سید نظام احمد، حسن، صادق سمیت دیگر کارکنان کی ضمانت منظور ہوئی۔