• news

این اے 133: جمشید  چیمہ‘ اہلیہ کی  درخواست سننے سے دو رکنی بنچ کی معذرت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے نئے دو رکنی بنچ نے بھی این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی۔ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو سماعت شروع ہوئی تو بنچ کے رکن جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت سے معذوری کا اظہار کر دیا۔ درخواستیں چیف جسٹس کو بھجوا دی گئیں۔ قبل ازیں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بھی ان درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔ جمشید اقبال چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا سچ تو یہ ہے کہ میں مایوس ہو چکا ہوں‘ میں اگر کچھ بھی نا بولوں تو جو نظر آ رہا ہے اور جو محسوس ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن