• news

ایوان زیریں: کورم کی نشاندہی پر مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بار کورم کی نشاندہی کی گئی پہلی بار حکومت نے کورم پورا کر لیا لیکن دوسری بار کورم پورا نہ ہو سکا اور اجلاس کی کارروائی آج تک ملتوی کر نا پڑی۔ وزیر مواصلات کی تقریر پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی تو کورم پورا ہو نے پر مراد سعید نے اپوزیشن کو خوب کھری کھری سنائیں، مراد سعید بولے! اپوزیشن والے جیسے ہی اپنی تقریر جھاڑتے ہیں فورا بعد ایوان سے ’’نو دو گیارہ‘‘ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران مسلم لیگ (ن)کے قائد کا نام لیا تو بولے میں ’’مفرور‘‘نواز شریف کی بات کر رہا ہوں۔؛نواز شریف کا نصب العین تھا ’’ہر پھول کھائو، ہر پھل کھائو، ہر سڑک کھائو‘ بے دھڑک کھائو‘‘ اسد عمر نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے لے تیار کرنے والوں نے ان کے اسلام آباد پہنچنے پر وہ حال کیا کہ’’سانوں نہر والے پل تے بلا کے سوہنا ماہی کتھے رہ گیا‘‘ جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود نے حکومت کو ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کا بھی طعنہ دے ڈالا۔ بولے! آپ سے وہی لوگ بات منوا سکتے ہیں جن کو کبھی آپ کالعدم قرار دیتے ہیں اور پھر انہی کے ساممنے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن