غلام سرورکے استعفے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کے متعلق غلام سرور کے غیر سنجیدہ بیان کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وفاقی وزیر غلام سرورکے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد میں کہا گیا ہے نوازشریف پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں۔سیاست میں ذاتیات کا کلچر انتہائی تشویشناک ہے۔ایسے شخص کو وزیر رہنے کا حق نہیں ہے۔غلام سرور کے بیان سے نوازشریف کے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔