طالبان کا قندھار میں داعش کیخلاف آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) طالبان نے جنوبی افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں داعش کے 4 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 10 کو گرفتار کیا گیا۔ طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالغفار محمدی نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے خلاف کارروائی طالبان کے مقامی گروپ نے قندھار کے 4 اضلاع میں شروع کی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے گھر کے اندر خود کو اڑا لیا تھا۔