• news

 نوازشریف لندن میں سازشوں میں مصروف ہے:غلام محی الدین

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے لارنس روڈ پارٹی آفس میں مختلف یونین کونسل سے آئے ہوئے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جوکہ قابل مذمت ہے، ن لیگی سازشی ٹولہ ب ری طرح قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔، مریم صفدر کاایک اور جھوٹ رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے، رانا شمیم کو مریم صفدر اور ان کے ابو استعمال کر کے اپنے سنگین جرائم سے بچ نہیں سکتے، راناشمیم کو اپنے دورحکومت میں جی بی کا جج لگایا، مریم صفدر اپنی اور اپنے والد کی لوٹ مار کا قوم کو جواب دیں، جھوٹ بولنا،اداروں پر حملے کرنا اور جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنا ن لیگیوں کا پرانا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اس کرپٹ مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑے گی اسے اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن