• news

پلیئر آف ٹورنامنٹ، شعیب اختر  اور ڈیوڈ وارنر آمنے سامنے 

لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اصل حق دار قرار دے دیا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ایڈم زمپا نے ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیں اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں دوسرے نمبر پر آئے لہٰذا میرے لیے زمپا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ہیں۔آسڑیلوی کپتان کا کہنا تھا کہ زمپا نے میچ کو کنٹرول کیا، بڑی وکٹیں لیں، وہ ایک سپر کھلاڑی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن