• news

قرآن مجیدپوری انسانیت کیلئے اللہ کا انعام ہے:بشیراحمدخاں

پتوکی(نامہ نگار) صدر جمعیت علمائے پاکستان ضلع قصورحاجی بشیراحمدخاں نے کہا ہے کہ قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے دنیا کی بڑی سے بڑی دولت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی یہ وہ نسخہ ہے جسے سننا سنانا ،سیکھنا سکھانا اور اس پر عمل کر نا دنیا و آخرت میں بڑی سعادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ چوہدری سبحان خاںملتان روڈ پر تقریب سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر عبید اللہ شیخ ، اظہر علی شاہ ، سید علی مرتضیٰ ، چوہدری قیصر بشیر ، حاجی عباس انصاری ، چوہدری اویس بشیر ایڈووکیٹ، امجد اقبال قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن