غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا :فیضان خالد
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ بر سرا قتدار آنے سے قبل عمران خان نے اپنے ہر خطاب اور بیان و ٹاک شوز میں قوم کو یہ نویدیں سنائی تھی کہ بر سر اقتدار آکر عام آدمی پر ٹیکس نہیں لگائیں گے اور صرف دولت مندوں سے ٹیکس وصول کرینگے جس کے برعکس سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا اور ڈائریکٹ و ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کے ذریعے عوام کو لوٹا جارہا ہے، آج حالت یہ ہے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے غربت مہنگائی بے روزگاری ختم نہ ہوئی تو خانہ جنگی کا خدشہ جنم لے سکتا ہے،غربت سے تنگ افراد خود کشیاں کررہے ہیں اور جرائم کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے نااہل حکمران مہنگائی کے خاتمہ کی بجائے غریب عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔