• news

عمران خا ن کا نئے پاکستا ن کا خوا ب ضرور شر مند ہ تعبیر ہو گا:اسلم شیروانی

 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خا ن کا تبدیلی اور نئے پاکستا ن کا خوا ب ضرور شر مند ہ تعبیر ہو گا تحریک انصاف کی حکومت کے ترقی و خوشحالی کے سفر کی را ہ میں رو کاوٹیں کھڑی کر نیوا لے تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے ‘ وز یر اعظم عمران خا ن کا مربوط معاشی ایجنڈا وطن عز یز کی ترقی وخوشحالی کا سنگ میل ثا بت ہو گا پاکستا ن کو معاشی طور پر مستحکم بنا نا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ   حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوئے سادگی اختیار کرکے عوام کے دل جیتے اور خود کو عوام دوست حکمران ثابت کیا، تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل پر تیزی سے قابو پارہی ہے، مصنوعی مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تمام متعلقہ ادارے سرگرم عمل ہیں اور ان تمام عناصر کا کڑا محاسبہ کرکے دم لیں گے جو عوام کو مشکلات کا شکار کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن