• news

جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف نہیں بنا یا جا سکتا:ملک امانت علی

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ اپنی دونمبری کو چھپانے کے لئے کرپٹ مریم صفدر سمیت دیگر ن لیگی ٹولہ جھوٹ بول کر پاکستانی عوام کو بے قوف نہیں بنا سکتا۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے کئی دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے کے ساتھ ساتھ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ ساری اپوزیشن کا بونا ٹولہ ملکر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دارنوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔ اپوزیشن کے سازشی اور فسادی ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی اور 2023 ء کے عام انتخابات میں دوبارہ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن