• news

کر کٹ چیمپئر ٹرافی 2025ء کی میز بانی پاکستان کو مل گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی شائقین کرکٹ کو اب تک کی بڑی خوشخبری مل گئی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ء کی میزبانی کرے گا۔ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین‘ غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ میچ کے ایونٹ پاکستان کے 3 شہروں میں ہونگے۔ چیمپئنز ٹرافی 2008ء پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کے باعث جنوبی افریقہ منتقل کی گئی۔ آئی سی سی نے اگلے  8ایونٹس کے میزبان ممالک کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن