• news

خورشید  شاہ کی ملاقات، سیاہ قانون سازی روکیں گے، حکومت گرتی دیوار: شہباز شریف

اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف کی سید خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ دونوں قائدین نے مشترکہ اجلا س سے قبل اپوزیشن کی مشترکہ پالیمانی پارٹی اجلاس بلائے جانے پر بھی غور کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا اسعد محمود، سردار ایاز صادق کے علاوہ شاہدہ اختر علی، مولانا صلاح الدین ایوبی بھی شریک ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی بھی اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر سے ارکان کی ملاقات میں شریک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ شہباز شریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرنے کا بھی کہا ہے۔ شہباز شریف نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔ حکومت گرتی دیوار ہے‘ سہارے نہیں بچا سکتے۔ ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں ڈالا۔ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن