• news

فاسٹ بائولر عثمان شنواری  نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ریڈ بال کرکٹ (ٹیسٹ کرکٹ) کو خیرباد کہہ دیا۔کرکٹر نے  کہا کہ میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں، میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیہ کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔عثمان شنواری نے لکھا کہ کمر کی انجریز سے بچنے اور اپنے کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کیلئے ریڈ بال کرکٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔خیال رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن