• news

شیخ رشید سے سعودی سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + این این آئی) سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعود المالکی کی سربراہی میں سعودی وفد نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ کراچی میں 2011ء میں سعودی سفارتکار پر دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ سعودی وفد نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں۔ جن پردونوں ممالک کو فخر ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے نئی تشکیل شدہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 30 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ دہشت گردی واقعے میں ملوث تمام افردکو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا وہ ای وی ایم مشین اپنی ذات کے لئے نہیں ملک اور جمہوریت کے لئے لارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا وہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق پاکستان کے لئے دینا چاہتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن