ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں: عامر لیاقت حسین
اسلام آباد(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ بدھ کو ا پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔ عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔