شائستہ پرویز نے دوران عدت اجلاس میں شرکت کیلئے فتویٰ لے لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لئے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قومی اسمبلی میں جاری ہے اور اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی شرکت کریں گی۔ لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں‘ تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لئے جانے کے حوالے سے باقاعدہ فتویٰ لے لیا ہے۔