• news

مہنگائی کے مارے عوام کی بددعائیں ہی حکومت کو ڈبو دیں گی: وسیم یعقوب

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)سلیکٹڈ حکومت کے دن پورے ہوچکے، 3سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے اور محنت کش عوام کے لیے مشکلات پیدا کرکے ان کی زندگیاں اجیرن کرنے والی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔ نااہل وزراء کی ناقص پالیسیوں کی سزا بھگتنے والے اور  مہنگائی کے مارے عوام کی بددعائیں ہی حکومت کو ڈبو دیں گی ۔ آئے روز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنمائوں چیئرمین میونسپل کمیٹی گکھڑ وسیم یعقوب بٹ ، عبدالرزاق بٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے رہنمائوں اللہ لوک انصاری ، شاہد اقبال انصاری نے  اپنے ایک مشترکہ بیاں میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئے روز نیا جھوٹ بول کرعوام کو دھوکہ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کبھی صحت کارڈ کبھی کسان کارڈ اور کبھی ریلیف پیکج کے نام پر عوام کو ورغلایا جارہا ہے جبکہ عوام موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں ہسپتالوں میں مریضوں اور کسانوں کی مشکلات اورمحنت کش مزدور طبقہ کے لیے پیدا ہونے والی ناقابل برداشت مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ اب 22کروڑ غریب عوام حکومت سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ناقص پالیسیوں اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے ۔  

ای پیپر-دی نیشن