پنجاب یونیورسٹی شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ ایلیمینٹری ایجوکیشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی ریاست اٹلانٹا کی مرسر یونیورسٹی سے انتظامی عہدیدار اسسٹنٹ ڈئریکٹر انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ اینڈ سٹوڈنٹ سکسیس عبدالغفور خان نے شرکت کی۔ سیمینار میں شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔