• news

معیشت تباہ، ملک کو قرضوں میں  جکڑ دیا گیا: عبدالطیف خالد چیمہ 

لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قادیانیت نوازی ترک کرے۔ ملک کی نظریاتی شناخت، آئین کی اسلامی دفعات خصوصا تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ موجودہ حکومت میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں حکمرانوں پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک ایسا طبقہ جو پاکستان اور آئین پاکستان سے منحرف ہے اس کو اتنا کیوں نوازا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دھاندلی زدہ اور نااہل ہیں۔ بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، معیشت تباہ اور ملک قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن