• news

عمران خان محب وطن اور مخلص  عوامی لیڈر ہیں:صباحت الطاف 

کھاریانوالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری صباحت الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان محب وطن اور مخلص عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد دن رات ملکی ترقی و عوامی خدمت کی جدوجہد کی نئی مثال رقم کی ہے، احتساب کا عمل جاری رہے گا اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف سازشوں کی بجائے احتساب کے عمل کا سامنا کریں، ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے ہیلتھ کارڈز کے ذریعے غریب اور حقدارو ں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن