عوامی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے:رانا طارق محمود
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وچیئرمین مارکیٹ کمیٹی صفدرآباد رانا طارق محمود آف گرمولانے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے ملک کی ترقی اس کے نظام کو ریاست مدینہ جیسے نظام سے ہم آہنگ کرنا اور عوام میں طویل عرصہ سے پھیلی احساس محرومی کو دور کر کے ان کی دہلیز پر تمام ریاستی سہولتوں کی فراہمی ہے جبکہ ملکی وسائل لوٹنے والوں کااحتساب چیلنجز ہیں ان سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے مگر عوامی حقوق کا تحفظ اور ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے عالمی سطح پر مہنگائی ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہے۔