• news

 حکومت نے قانون سازی کے نام پر پارلیمانی روایات پامال کردیں: اقبال گجر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون سازی کے نام پر پارلیمانی روایات کو بری طرح پامال کیا ،  صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںارکان کی درست طریقے سے گنتی تک نہیں کرائی گئی ،کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے قانون کی منظوری نے ثابت کر دیا کہ مودی کا حقیقی یار کون ہے ،تحریک انصاف نے الیکٹرانک ووٹنگ کے نام پر اگلا الیکشن چرانے کی سازش تیار کر لی ، آئی ایم ایف کے غلاموں نے اسٹیٹ بنک کی کسی بھی ادارے کے سامنے جوابدہی ختم کر کے ملکی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن