زرمبادلہ ذخائر میں 47 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) زرمبادلہ ذخائر میں 47 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 نومبر تک 23.55 ارب ڈالرز رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 38 کروڑ ڈالر کم ہوکر 16.94 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 9.43 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6.80 ارب ڈالر رہے۔