• news

بنگلہ دیشی وزیر کی تنگ نظری، پریکٹس کے دوران پاکستانی جھنڈا برداشت نہ کرسکے


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیٹ سیشن کے دوران پاکستانی جھنڈا لگائے جانے پر جہاں بنگلا دیش کے سوشل میڈیا صارفین خفا نظر آئے وہیں اپنی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا دیکھ کر بنگلادیش کے وزیر بھی تلملا گئے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جھنڈا لگائے جانے کے سلسلے کا آغاز  پاکستان ٹیم  کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کیا تھا۔ بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن کی جانب سے بھی رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے جانے والی ٹیم کو قبول نہیں کرسکتے۔

ای پیپر-دی نیشن