• news

کرونا،10اموات،مثبت کیسزکی شرح1.11فیصد ہو گئی،فاسٹ بائولر عامر بھی بیمار


اسلام آباد، لاہور (خبر نگار، سپورٹس رپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 460 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 336 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 11 فیصد پر آ گئی پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 638 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 822 ہو چکی ہے ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 22 ہزار 501 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 29 ہزار 683 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 41 ہزار 131 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیںپاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 64 ہزار 897 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔ فاسٹ بائولر محمد عامر عالمی وبا کرونا کا شکار ہو گئے۔ محمد عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ کرونا کا شکار ہو گیا تھا لیکن اب بہتر ہوں، صحتیابی کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہی اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا۔

ای پیپر-دی نیشن