• news

بیروزگار افراد کیلئے امریکہ پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر دے گا: ایشیائی بنک 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق امریکہ پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رقم ایشیائی ترقیاتی بنک کے پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو ملے گی۔ رقم سے غریب افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ رقم کرونا کے دوران بیروزگار افراد کیلئے مختص ہو گی اور احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن