18تا 50 سال غیر سعودی عمرہ زائرین کیلئے عمر کی حد مقرر
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کر دیا جس کے مطابق زائرین اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں کے ذریعے پیکیج حاصل کریں۔ ٹریول ایجنسی کسی سعودی کمپنی کے ساتھ منسلک ہو بیرون ملک سے 18 سے 50 سال کی عمر تک کے زائرین کو پرمٹ جاری ہوں گے۔