• news

اسی پیک منصوبے سے علاقے کو بہت فائدہ ہو رہا ہے:قونصل جنرل چین 

وکاڑہ (نامہ نگار) عوامی جمہوریہ چین کے لاہور میں قونصل جنرل نے قونصلیٹ کے وفد کے ہمراہ اوکاڑہ کا دورہ کیا۔ انہیں اس دورہ کی دعوت مسلم لیگ ن کسان ونگ کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج، ن لیگ کے ایم پی اے چودھری منیب الحق اور سینئر لیگی رہنما چودھری فیاض ظفر نے دی تھی۔ قونصل جنرل اور ان کے وفد کے اوکاڑہ پہنچنے پر شہریوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ شہر کو پاک چین جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ قونصل جنرل نے نجی ادارہ اپوا میں چین کی طرف سے لگائی جانے والی جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح کیا۔ قونصل جنرل کی اوکاڑہ آمد پر چیئرمین بلدیہ چودھری محمد اظہر نے شہر کے وسط میں واقع جنوبی اور شمالی اوکاڑہ کو ملانے والے انڈر پاس کا نام چین کے شہر شنگھائی انڈر پاس کے نام سے منسوب کیا جس کا قونصل جنرل سے افتتاح کیا۔ بعدازاں قونصل جنرل بلدیہ اوکاڑہ پہنچے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل سے کہا کہ اوکاڑہ ان کے لئے اجنبی نہیں مجھے یہ اپنا آبائی شہر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ یکطرفہ نہیں بلکہ پاک چین کے حوالے سے دو طرفہ ہے۔ جس سے علاقہ کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے ایم۔پی اے چودھری منیب الحق اور سینئر رہنما چودھری فیاض ظفر نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالہ سے بلند اور مضبوط ہے۔ جسے کسی صورت کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل اور ان کے وفد کو یادگاری شیلڈیں پیش کی گئیں۔ علاوہ ازیں  عوامی جمہوریہ چین کے لاہور میں قونصل جنرل کو اوکاڑہ آمد پر نجی ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا۔ قونصل جنرل کی طرف سے والہانہ استقبال کرنے پر اوکاڑہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔  قونصل جنرل ظہرانہ کے شرکاء میں گھل مل گئے۔ وہ اپنے ٹرانسلیٹر کے ذریعے گفتگو کرتے رہے۔ ظہرانہ میں قونصل جنرل کو اوکاڑہ کی مشہور قلفیاں پیش کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن