ایران معائنہ کاروں کو ورکشاپ تک رسائی سے انکارکر رہا ہے:عالمی جوہری ادارہ
تہران(این این آئی)اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کوابھی تک ایران میں ٹیسا کاراج سنٹری فیوج پارٹس ورکشاپ میں نگرانی کے کیمرے دوبارہ نصب کرنے کے لیے رسائی نہیں دی جارہی ہے حالانکہ یہ اقدام ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ضروری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ویانا میں قائم آئی اے ای اے کی جاری کردہ دوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہی گئی ۔