• news

ق لیگ حکومت سے مل کر عوام کی فلاح و بہبود کی راہ پر گامزن: پرویز الٰہی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی اور سالک حسین ایم این اے سے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ ایم این اے اور ڈاکٹر خالد ارشاد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو ساجد احمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کی راہ پر گامزن ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ 2002ء سے 2008ء کا دور پنجاب میں سنہری دور تھا، خوشحالی کا پہیہ چل رہا تھا، یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی ترقی کے اس دور کو یاد کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن