گستاخانہ مواد کی تشہیر ،ملزمان کا ٹرائل اسلام آباد میں کرنے کیلئے درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد(وقائع نگار ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمے میں ملوث ملزمان کا ٹرائل اسلام آباد میں کرنے کے لئے دائر متفرق درخواست پر کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے عدالت نے متفرق درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انکوائری کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا جاتا ہے،ایف آئی اے ہماری درخواست پر کارروائی کرتی ہے مگر مدعی خود بن جاتی ہے، گرفتار دو ملزمان کا ٹرائل اسلام آباد کے بجائے پشاور میں کیا جارہا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملزمان کا اسلام آباد میں ٹرائل کا حکم دے،شہدائ فاؤنڈیشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے