سابق چیف جج جی بی کا بیان اخبار کے مالک، ایڈیٹر، ایڈیٹر انویسٹی گیشن، رانا شمیم کو شوکاز جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی جانب سے جاری بیان حلفی کی خبر چھاپنے کے کیس میں نجی اخبار کے مالک، ایڈیٹر، ایڈیٹر انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے کہ کیوں نہ غلط خبر کے ذریعے توہین عدالت کرنے پر آپ کے خلاف کارروائی کی جائے؟۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں، 30 نومبر کو عدالت پیش ہوں۔