نہتے کشمیری عوام کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے: رانا آصف محمود
جوئیانوالہ (نامہ نگار) معروف سیاسی سماجی شخصیت و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں نے کہا ہے کہ عالمی ضمیرزندہ ہے تو کشمیر کی زنجیر توڑنے کیلئے کرداراداکرے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری نہتے کشمیری عوام کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے۔ اس تنازعہ کے سبب خطے کا امن اور انسانیت کی بقاء خطرے میں پڑ چکی ہے اقدام متحدہ سمیت دنیا کی متقدرقوتیں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کوحق آزادی دلوائیں، اپنے ایک بیان میں رانا آصف محمود خاں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔