ہر آنیوالا دن غریب کیلئے مشکلات لا رہا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ ظالم حکمرانوں نے بجلی اور پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کرکے جو مہنگائی کا طوفان بھی لا رہا ہے عوام کی زندگیوں کو مشکل سے مشکل بنا رہا ہے اور حکمران قرض لینے کے لیے آئی ایم ایف کے ہر مطالبہ پر سرخم تسلیم کرتے جار ہے ہیں۔ ہر آنے والا دن غریب کیلئے مشکلات لا رہا ہے۔ لیکن حکمران سابقہ حکومتوں کی طرح اپنے فضول اور بلا وجہ اخراجات ، عیاشیوں کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ جس کی قیمت غریب عوام کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ عوام کو صرف سبز باغ دکھا کر مطمئن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کسی سیاستدان نے ملک کی خیرخواہی ، عوام کی خوشحالی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ صر ف اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ انتخابات میں خواب دکھاتے اور اقتدار میں آکر سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ ارکان اسمبلی اپنی تنخواہیں بڑھو ا لیتے ہیں عام آدمی کا کوئی پرستان حال نہیں۔ لیکن حکمران یاد رکھیں کہ ایک دن رب تعالیٰ کے سامنے پیش ہو کر اس کا حساب دینا پڑے گا۔