حکومت کسانوں کے مشورہ سے گندم پالیسی پر بلاتاخیرنظرثانی کرے: امان اﷲچٹھہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ سے گندم کی کاشت اور ملکی پیداوار کو زبردست نقصان کے باوجود حکومت اسے روکنے میں جس بری طرح ناکا م ہوئی ہے۔اسکے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں ۔ وہ ملک شوکت علی پھلروان کی زیر صدارت کسانوںکے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ ڈی اے پی پانچ ہزار روپے بوری اضافہ سے ساڑھے آٹھ ہزارروپے اور یوریا آٹھ سو روپے اضافہ سے اڑھائی ہزار روپے بوری میں فروخت ہورہی ہے ۔حکومت کی چاہئے کہ وہ کسانوںکے مشورہ سے گندم پالیسی پر بلاتاخیرنظرثانی کرے۔بصورت دیگر موجودہ آٹا چینی بحران میں مزید شدت آئے گی۔اور کسان زمیندار سڑکوںپر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔