پلاننگ بورڈ‘ 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 4ارب منظور
لاہو ر ( کامرس رپورٹر ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 40ویں اجلاس میں پبلک بلڈنگ اور ایگریکلچر سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر4 ارب62کروڑ2 لاکھ78 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں ریونیو اکیڈمی کے قیام کیلئے 1 ارب 19 کروڑ 11 لاکھ 47 ہزار روپے، ڈرپ اور سپرنکلر اریگیشن سسٹم کی سولرائزیشن کے ذریعے ہائی ویلیو زراعت کی فروغ (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 42کروڑ 91 لاکھ 31 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔