گوجرانوالہ: آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف کے عرس کی مناسبت سے خطبات
گوجرانوالہ (نمائند ہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر علماء کرام نے جمعہ کے اجتماعات میں 22،23 نومبر کو آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف میں ہونیوالے 69واں سالانہ عرس کی مناسبت سے پیرسید نورالحسن شاہ بخاریؒ کی دینی و روحانی اور تبلیغی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے پوری زندگی اللہ کریم کی عبادت،حضور نبی کریم کی اطاعت اور مخلوق خدا کی خدمت میں گذاری ہے۔اس موقع پر پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،پیر محمد رفیق احمد مجددی،پیر محمد داؤد رضوی،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،قاری خالد محمود کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے کہا کہ ولیوں کی صحبت اختیار کرنے سے تقوی اور پاکیزگی حاصل ہوتی ہے۔