• news

عرب امارات را ت کو پیدل چلنے  کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار

نیویارک(این این آئی)ایک نئے بین الاقوامی سروے میں متحدہ عرب امارات کو لوگوں کے رات کوپیدل چلنے کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(من وامان2021)کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کا95 فی صد اسکوررہا ہے اور اس کو رات کوبہ حفاظت چلنے کے لیے نمبرایک ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشارئیے میں ناروے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔اس نے 93 فی صد اسکورکیا۔متحدہ عرب امارات امن و امان کے اعلی ترین انڈیکس میں بھی دوسرے نمبرپررہا ہے اوراسے ناروے کے بعد دنیا کا دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن