• news

نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ ‘پہلے دن 7قومی ریکارڈ بن گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈی ایچ اے فیز ک 5 کے بلاک سوئمنگ پول میں تین روزہ نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ‘ پہلے دن میں ہی 7  قومی ریکارڈ قائم ہوئے۔ مرد، خواتین ، لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل کل 9   ٹیمیں 106  مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈئر وحید گل ستی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین اور سی ای او میجر( ر) ماجد وسیم بریفنگ دی۔ خواتین اوپن کیٹگری میں50  میٹر بیک سٹروک میں فاطمہ لوتیہ (آرمی) نے گولڈ میڈ حاصل کیا۔100  میٹر فری سٹائل میں جہاں آرا نبی (واپڈا) نے گولڈ میڈل کیساتھ ساتھ قومی ریکارڈ بھی بنایا۔200  میٹر فری سٹائل میڈ لے میں جہاں آرا نبی (واپڈا) نے گولڈ میڈل ‘ 50  میٹر فری سٹائل میں بسمہ خان (آرمی)نے گولڈ میڈل ‘100 میٹر بریسٹ سٹروک میں مشال عائیشہ عیوب (واپڈا) نے گولڈ میڈل،4X200  میٹر فری سٹائل ریلے میں واپڈا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔میڈل زینہ احسن (آرمی نے سلور میڈل اور صبا امین (سندھ) نے برانز میڈل حاصل کیا۔مقابلہ جات کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈیئر وحید گل ستی نے میڈل تقسیم کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن