سیٹزن پورٹل پر سرکاری افسروں کی جعلسازی‘ متعدد معطل رپورٹ وزیراعظم کو پیش
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سیٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسر کی جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے ، افسر وںکے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ،پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر رپورٹ تیار کی،عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ،پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں ،تحقیقات میں پنجاب کے 44 سرکاری اہکار جعل سازی کے مرتکب قرار،چیف سیکرٹری کے پی کے نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی، جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیے گئے، ،آئی جی پنجاب کی تحقیقات کے بعد 45 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ، آئی جی سندھ کی 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی،وزیراعظم نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری دیں ،وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی،سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں،شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔