شافع حسین سے ق لیگ کراچی کے صدر کی ملاقات‘ چودھری شجاعت کی خدمات کو سراہا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ کراچی کے صدر جمیل احمد خان اور پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ سندھ کے صدر نواب ہما تالپور نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ملک و قوم کیلئے چودھری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا اور ان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔