• news

لاکھوں کی ڈکیتیاں‘ ہیئر میں مزاحمت پر ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی 

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ساتھی فرار  ہو گئے، جبکہ متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیئر کے رہائشی شہری شکیل اور وسیم گھر گجومتہ کی جانب جا رہے تھے۔ دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر انہیں روکا، مزاحمت  پر ایک ڈاکو نے گھبرا کر فائرنگ کر دی۔ جس سے اسکا ساتھی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ دیگر ڈاکو فرار ہو گئے۔  زخمی ڈاکو کی شناخت رابرٹ مسیح کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق رابرٹ متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور  مطلوب تھا۔ وحدت کالونی میں چور دکان کے تالے توڑ کر 11 لاکھ مالیت کی نقدی و دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ گرین ٹاون میں نامعلوم چور صادق یوسف نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں چار ڈاکو فریاد حسین کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 75 ہزار مالیت نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہئیر میں ارشد مختار کے اہل خانہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر چار لاکھ روپے نقدی 2 تولے سونا اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نشترکالونی میں ڈاکو افضال کی دکان میں گھس کر 25 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو متین اور اس کے بھائی سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون، مسلم ٹاون سے عباد اختر سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے سے احمد سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقے میں ڈاکو ساحر علی سے 23ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں شہزاد سے 72 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ باٹاپور، باغبانپورہ سے کاریں، کاہنہ، نشتر کالونی، اچھرہ سے 3 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن