• news

 ڈپٹی سپیکر کی لال حویلی آمد،  شیخ رشید سے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(خبر نگار)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر لال حویلی آمد۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی اسپیکر نے شیخ رشید سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلیمرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوریڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن